مسجد الحرام میں روح پرور اجتماع
شب رمضان کو34لاکھ سے زائد عازمین و معتمرین کی حاضری
مکہ مکرمہ (حقیقت ٹائمز)
رمضان المبارک کی بابرکت 27ویں شب کو مسجد الحرام میں 34,41,600 سے زائد عازمین اور معتمرین نے عبادات میں شرکت کی، جس سے حرم شریف میں روحانی منظر دیکھنے کو ملا۔ اس مقدس رات میں لاکھوں فرزندانِ توحید نے قیام، تلاوتِ قرآن اور دعا و مناجات میں وقت گزارا۔حرمین شریفین انتظامیہ کے مطابق نمازیوں اور معتمرین کی سہولت کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے، جبکہ سیکیورٹی، صفائی اور ٹریفک کنٹرول کے سخت اقدامات بھی کیے گئے تاکہ زائرین کو کسی دشواری کا سامنا نہ ہو۔رمضان کے آخری عشرے میں زائرین کی بڑی تعداد عمرہ و عبادات کے لیے حرمین شریفین کا رخ کر رہی ہے، جبکہ لیلۃ القدر کی تلاش میں عبادات کا جوش و جذبہ مزید بڑھ گیا ہے۔