Murder conspiracy of minister son راجنا کے یم ایل سی بیٹے کے قتل کی سازش


 راجنا کے یم ایل سی بیٹے کے قتل کی سازش

پانچ افراد کے خلاف ایف آئی آر درج

ٹمکور ۔(حقیقت ٹائمز)

شہر کے کیاتسندرا پولیس اسٹیشن میں وزیر کو آپریشن کے. این. راجنّا کے بیٹے اور قانون ساز کونسل کے رکن آر. راجندر کے قتل کی سازش کے الزام میں پانچ افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔راجندر نے اپنی شکایت میں الزام لگایا ہے کہ بنگلور کے ایک بااثر شخص نے ان کے قتل کے لیے 70 لاکھ روپے کی سپاری دی، جس میں سے 5 لاکھ روپے ایڈوانس ادا کیے گئے۔ ان کے مطابق، اس معاملے میں سوم، بھرت، امیت، گنڈا اور یتیش سمیت چند دیگر افراد ملوث ہیں، جن کے خلاف تعزیراتِ ہند کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، سوم ایک بدنامِ زمانہ راؤڈی شیٹر ہے۔راجندر نے مزید دعویٰ کیا کہ نومبر میں ان کے قتل کی کوشش کی گئی تھی، جب ان کی بیٹی کی سالگرہ کے موقع پر مزدوروں کے بھیس میں حملہ کرنے کی سازش رچی گئی تھی۔ تاہم، یہ کوشش ناکام رہی، جس کے بعد ملزمان نے ان کی گاڑی میں جی پی ایس نصب کرانے اور مسلسل ان کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کی کوشش کی ۔راجندر نے ڈی جی پی الوک موہن کو شکایت دی تھی، جنہوں نے انہیں ٹمکور ایس پی سے رجوع کرنے کی ہدایت دی۔ اس کے بعد، پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے

۔