Eid in Chikmagalur چکمگلورمیں عید

چکمگلورمیں

 تزک و احتشام کے ساتھ عیدالفطر کا اہتمام 

چکمگلور یکم اپریل (فیروز نشیمن)

چکمگلور شھر میں نماز عیدالفطر دونوں عیدگاہ میں امن امان کے ساتھ ادا کی گئی۔شھر میں بڑے اور چھوٹے عیدگاہ میں ہزاروں فرزندان توحید نے نماز عیدالفطر ادا کی۔بڑے عیدگاہ میں نماز عیدالفطر مولانا ڈاکٹر نعیم اختر راھی قاسمی، خطیب وامام مسجد جامعہ نے پڑھائی۔خطبہ مولانا محمد احمد خطیب وامام مسجد اعظم نے دیا۔جسکے بعد مقامی رکن اسمبلی ھچ۔ڈی۔تمیا اور نیاز احمد چیئرمین سی۔ڈی۔اے اور محمد شاھد رضوی چیرمین ڈسٹرکٹ وقف بورڈ و دیگر نے عید کی مبارکباد پیش کی۔جامعہ مسجد کے صدر مدثر پاشاہ نے جامعہ مسجد کی انتظامیہ کمیٹی کی جانب سے اور شھر کے تمام متولیان مساجدعمائدین شھر اورعلماے کرام حفاظ کرام کی جانب سے عید الفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے تمام کا شکریہ ادا کیا۔