BIG Breaking News
کرناٹک کے سابق ڈی جی پی اوم پرکاش بنگلورو میں مردہ پائے گئے، پولیس نے موت کو مشتبہ قرار دیا
بنگلورو، 20 اپریل (حقیقت ٹائمز)
کرناٹک پولیس کے سابق ڈائریکٹر جنرل اور انسپکٹر جنرل آف پولیس (DG & IGP) اوم پرکاش اتوار کو بنگلورو کے ایچ ایس آر لے آؤٹ میں اپنے گھر پر مردہ پائے گئے۔ پولیس کے مطابق ان کی لاش خون میں لت پت حالت میں ملی ہے، جسے پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔پولیس نے اس واقعہ کو مشتبہ موت قرار دیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ موقع پر موجود ایچ ایس آر لے آؤٹ پولیس تھانے کے ایک افسر نے تصدیق کی کہ لاش گھر کے فرش پر خون سے سنی ہوئی حالت میں ملی۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس (جنوب مشرق) سارہ فاطمہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔اوم پرکاش بہار سے تعلق رکھتے تھے اور 1981 بیچ کے آئی پی ایس افسر تھے۔ انہوں نے 2015 میں ریاست کے 38ویں ڈائریکٹر جنرل اور انسپکٹر جنرل آف پولیس کے طور پر خدمات انجام دی تھیں۔پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کے تمام پہلوؤں کی جانچ کی جا رہی ہے۔ اوم پرکاش کے اہل خانہ یا قریبی افراد سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے تاکہ موت کی وجوہات کو واضح کیا جا سکے۔ پولیس اب تک کسی بھی امکان کو خارج نہیں کر رہی ہے۔