Haj Training Camp in Ramnagar رام نگر میں تین روزہ حج تربیتی پروگرام

 رام نگر میں تین روزہ حج تربیتی پروگرام

رام نگر 6 اپریل (حقیقت ٹائمز)

رام نگر میں ہر سال کی طرح امسال بھی مولانا محمد قاسم قریشی "تین روزہ حج تربیتی پروگرام" کا انعقاد عمل میں آ رہا ہے، جو 8، 9 اور 10 اپریل 2025 بروز منگل، بدھ اور جمعرات کو مسجدِ انصار (مرکز) کمندان محلہ، رام نگر میں منعقد ہوگا۔ اس تربیتی نشست کا مقصد امسال کے عازمینِ حج کو عملی تربیت فراہم کرنا ہے، جس میں حج اور عمرہ کے ارکان، طریقہ کار، دینی آداب اور سفر کے ضروری امور پر رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ کے مقدس مقامات کی زیارت سے متعلق تفصیلی معلومات دی جائیں گی۔ یہ مکمل تربیت اور دینی بیانات، تجربہ کار علماء کرام کی زیر نگرانی انجام پائیں گے جن میں مختلف دینی و فکری موضوعات پر روشنی ڈالی جائے گی۔ تمام عازمینِ حج سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ اس پروگرام میں بھرپور شرکت کریں اور اس سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کریں تاکہ ان کا حج کا سفر دینی شعور، تربیت اور نظم و ضبط کے ساتھ مکمل ہو۔ منتظمین کی جانب سے اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ صرف ان ہی حاجیوں کو رہائش فراہم کی جائے گی جن کے نام کور نمبر یا ٹریول ایجنسی کی فہرست میں درج ہوں گے، اور حاجیوں کے ساتھ آنے والے دیگر افراد کو شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ نیز، حاجیوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنے لیے سونے کا بستر ہمراہ لائیں۔ اس تربیتی پروگرام کا اہتمام مسجدِ انصار (مرکز) اور رام نگر کے شہریوں کی جانب سے کیا جا رہا ہے، جو ہر سال خلوص نیت کے ساتھ اس خدمتِ دین کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

https://maps.app.goo.gl/YbmYrHttx3npuxa3A?g_st=aw