JUST IN: Child Killer Eliminated in Police Encounter بچی کا قاتل پولیس انکاؤنٹر میں ہلاک

 ملزم پولیس انکاؤنٹر میں ہلاک

 صرف 6 گھٹے میں انصاف ،ہبلی میں کمسن بچی کااندوہناک قتل کرنے والا 

پولیس کی گولیوں کا شکار 

ہبلی 13 اپریل‌ (حقیقت ٹائمز)

ہبلی کے ادھیہاپک نگر علاقے میں پانچ سالہ بچی کے اغوا، زیادتی اور قتل کے بعد پولیس نے محض چھ گھنٹوں میں کارروائی کرتے ہوئے بہار کے رہائشی ملزم ریتیش کمار کو انکاؤنٹر میں ہلاک کر دیا۔پولیس کے مطابق بچی اس وقت گھر کے باہر کھیل رہی تھی جب ملزم نے چاکلیٹ دینے کا جھانسہ دے کر اسے اغوا کیا۔ معصوم بچی کی لاش قریبی زیر تعمیر عمارت کے استعمال نہ ہونے والے بیت الخلاء سے برآمد ہوئی، جس سے علاقے میں شدید غم و غصہ پھیل گیا۔بچی کے والدین ضلع کوپل کے رہنے والے ہیں اور روزگار کے لیے ہبلی منتقل ہوئے تھے۔ والد رنگ و روغن کا کام کرتے ہیں جبکہ والدہ گھریلو کاموں کے ساتھ بیوٹی پارلر میں بھی کام کرتی تھیں۔پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی شناخت کر کے اس کا پیچھا کیا۔ گرفتاری کی کوشش کے دوران ملزم نے پولیس پر حملے کی کوشش کی، جس پر پولیس نے خود کو بچاتے ہوئے فائرنگ کی۔ گولیاں ملزم کی ٹانگ اور سینے پر لگیں، اور اسے فوری طور پر سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ملزم کی ہلاکت کے بعد مقامی لوگوں، خصوصاً خواتین نے بڑی تعداد میں فوری پولیس کارروائی کی ستائش کرتے ہوۓ کمسن بچی کے ساتھ درندگی کے ملزم کی ہلاکت کو ایک سبق قرار دیا ہے۔ پولیس کمشنر این ششی کمار نے واقعے کی تفصیلات پیش کرتے ہوۓ کہا کہ جب پولس نے ملزم کو گھیر لیا تو اس نے ان‌ پر پتھراؤ شروع کردیا، پہلے ایئر فائر کیا مگر اس سے دوبارہ پتھراؤ کا آغاز کردیا تھا۔عوام نے پولیس کی تیز رفتاری اور سخت کارروائی کو سراہا، اور بچی کے والدین نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بیٹی کی روح کو سکون نصیب ہوگا۔