Kudchi: Protest Rally Against Waqf Act کڑچی: وقف ایکٹ کے خلاف ریلی

کڑچی میں وقف ایکٹ کے خلاف ریلی

بلگام 27اپریل (اشفاق احمد مڈکی)

ہفتے کو وقف ایکٹ کے خلاف بیلگام ضلع کے شہر کڑچی میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی مقامی شاخ اور مختلف تنظیموں کی جانب سے ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ریلی حضرت ماں صاحبہ درگاہ کے احاطہ سے نکلی اور دوبارہ حضرت ماں صاحبہ سرکل پر ہی ختم ہوئی۔پروگرام کے آغاز میں پہلگام کے متاثر ین کے لئے مون رکھا گیا ۔ پروگرام میں مولوی الطاف پٹایٹ،مولانا عبدالقیوم، حافظ ایاز، اور مفتی وسیع اللہ چاوس نے خطاب کیا۔جلسہ کی نظامت مولانا واسق جنابڈے نے کی۔مولانا واسق نے کہا کہ جب تک وقف ایکٹ ختم نہیں ہو تا علماء کرام جان و مال کی قربانی دینے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔تحصیلدار رائے باغ کو میمورنڈم بھی پیش کیا گیا ۔