National Herald Case Politically Motivated: CM نیشنل ہیرالڈ کیس سیاسی انتقام کا شاخسانہ: سدارامیا

 نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا ہماری حکومت کا عزم 

ذات پات پر مبنی مردم شماری سے ہر طبقے کو انصاف

کلبرگی، 16 اپریل (حقیقت ٹائمز) 

 وزیراعلیٰ سدارامیا نے آج کلبرگی کے ہوائی اڈے پر میڈیا کے سامنے واضح کیا کہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف شہروں جیسے کلبرگی، میسور، ہبلی اور دھارواڑ میں انتظامی سطح پر روزگار میلے منعقد کیے جا رہے ہیں۔ ساتھ ہی، ’یُووا نِدھی‘ اسکیم کے ذریعے بےروزگاری کے مسئلے کا سد باب کرنے کی کوشش جاری ہے۔ وزیراعلیٰ نے زور دیا کہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کر کے ریاست کے اقتصادی و سماجی ڈھانچے کو مضبوط بنایا جائے گا۔ذات پات پر مبنی سماجی مردم شماری: انصاف سے کوئی بھی محروم نہیں ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ ریاست میں ہونے والی جامع سماجی اور معاشی مردم شماری کا مقصد ہر طبقے کو برابر مواقع فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا،"ہم کسی بھی کمیونٹی کے ساتھ ناانصافی برداشت نہیں کریں گے"مزید برآں، داونگیرے ضلع کے چنگری میں ناجائز تعلقات کی بنیاد پر سڑک پر یہ خاتون پر ہونے والے حملے سے متعلق وزیر اعلی نے کہا کہ خاطیوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ "اگر کوئی قانون کی خلاف ورزی کرتا ہے، چاہے وہ کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو، سخت سزا دی جائے گی۔"

نیشنل ہیرالڈ کیس۔ سیاسی انتقام اور ذاتی مفادات کا الزام

 نیشنل ہیرالڈ کیس کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے الزام لگایا کہ بی جے پی اس کیس میں سیاسی انتقام کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ہیرالڈ اخبار حال حال میں شروع نہیں ہے ،اور سونیا گاندھی و راہل گاندھی کی جائیدادوں سے متعلق چارج شیٹ دائر کرنا، محض سیاسی دشمنی اور ذاتی مفادات کے پیچھے چھپی سازشوں کا نتیجہ ہے۔