وقف ترمیمی قانون کے خلاف ٹمکور کی جامع مسجد میں خاموش احتجاج
ٹمکور 11 اپریل (حقیقت ٹائمز)
ٹمکور کی جامع مسجد میں نمازِ جمعہ کے بعد وقف ترمیمی قانون کے خلاف مؤثر احتجاج کیا گیا، جس میں نمازیوں نے کالی پٹیاں باندھ کر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر امام و خطیب مفتی عارف قاسمی نے اس ترمیم کو مسلمانوں کے مذہبی و قانونی حقوق پر حملہ قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر یہ ترمیم واپس لے۔ احتجاج میں بڑی تعداد میں شہری شریک ہوئے۔
ٹمکور: جامع مسجد میں کالی پٹیاں باندھ کر وقف ترمیمی قانون کے خلاف پرامن احتجاج