گلوبل شاہین کالج ٹمکور میں
مسلم طالبات کے لیے اسکالرشپ امتحان کا اعلان
ٹمکور۔یکم اپریل(حقیقت ٹائمز)
تعلیمی میدان میں مسلم طالبات کی حوصلہ افزائی اور ان کے مستقبل کو سنوارنے کے لیے گلوبل شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنز ٹمکور نے عبدالوہاب چاریٹبل ٹرسٹ کے زیر اہتمام ڈاکٹر امتیاز احمد میرٹ اسکالرشپ کی جانب سے ایک منفرد اقدام اٹھاتے ہوئے "سپر 30 ٹیلنٹ ہنٹ امتحان" کا اعلان کیا ہے۔جو اقبال احمد صاحب کی سرپرستی میں ہونگے۔یہ اسکالرشپ پروگرام خصوصی طور پر ان ذہین مسلم طالبات کے لیے ترتیب دیا گیا ہے جو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہیں لیکن وسائل کی کمی کا سامناکر رہی ہیں۔
امتحان کی تفصیلات
یہ مقابلہ جاتی امتحان 10 اپریل 2025 کو گلوبل شاہین کالج، بھیماسندرا، ٹمکور میں منعقد ہوگا۔ امتحان کا وقت صبح 10 بجے سے 11:30 بجے تک ہوگا، اور طالبات کو ڈیڑھ گھنٹے کے دوران 100 نمبروں کے سوالات حل کرنے ہوں گے۔ امتحان میں سائنس کے 70 نمبر،(جس میں فزکس 20 نمبر،کیمسٹری20نمبر،بایولوجی30 نمبر کے ہونگے), جبکہ میاتھس(20نمبر) کے ہونگے ،اور مضمون نگاری پر(10 نمبر) کے سوالات شامل ہوں گے۔
اسکالرشپ اور انعامات
امتحان میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی طالبات کو نقد انعامات سے نوازا جائے گا۔
پہلی 10 طالبات (90% یا اس سے زائد نمبر حاصل کرنے والی),فی طالبہ 20,000 روپے۔
اگلی 10 طالبات فی طالبہ 10,000 روپے۔
آخری 10 طالبات فی طالبہ 5,000 روپے۔
اہلیت اور شرائط
یہ اسکالرشپ صرف 2025 میں دسویں جماعت کے امتحان میں شرکت کرنے والی کمیونٹی کی طالبات کے لیے مخصوص ہے۔ اس کا مقصد طالبات کو تعلیمی مواقع فراہم کرکے ان کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے میں مدد دینا ہے۔
گلوبل شاہین کالج کے ترجمان نے اس موقع پر کہا، "یہ اسکالرشپ امتحان طالبات کی محنت اور صلاحیتوں کو تسلیم کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔ ہمارا مقصد ذہین طالبات کو وہ مواقع فراہم کرنا ہے جن کے وہ مستحق ہیں، تاکہ وہ اپنی تعلیمی منازل طے کر سکیں۔"
یہ پروگرام ڈاکٹر امتیاز احمد (ایم ڈی، امیونولوجسٹ، فلوریڈا، یو ایس اے) کے خصوصی تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے، جو کہ تعلیم کے فروغ کے لیے سرگرم عمل ہیں۔
رابطہ کی تفصیلات
دلچسپی رکھنے والی طالبات یا ان کے والدین درج ذیل نمبروں پر رابطہ کر سکتے ہیں2950212-0816 ، 8660066542، 8310641291 ✉️globalshaheentumkur@gmail.com