ڈاکٹر امبیڈکر کو خراج عقیدت
بنگلور 14 (حقیقت ٹائمز)
محکمہ سماجی بہبود محکمہ کی جانب سے ودھان سودھا کی عظیم الشان سیڑھیوں کے قریب منعقدہ تقریب میں بھارت رتن، دستور ساز ڈاکٹر بی۔ آر۔ امبیڈکر کی 134 ویں یومِ پیدائش کی تقریب کا افتتاح وزیر اعلیٰ سدارامیا نےکیا۔اس موقع پر قانون ساز کونسل کے چیرمین بسوراج ہوراٹی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی۔ کے۔ شیوکمار، سماجی بہبود کے وزیر ڈاکٹر ایچ۔ سی۔ مہادیوپا، شہری رسد و خوراک کے وزیر کے۔ ایچ۔ منی اپا، وزیر اعلیٰ کے سیاسی سکریٹری نصیر احمد، رکن پارلیمان رادھا کرشنا، کونسل میں حکومت کے چیف وہپ سلیم احمد، کرناٹک ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈ کے صدر پی۔ ایم۔ نریندر سوامی، امبیڈکر ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے صدر سمپت راج، رکن اسمبلی رضوان ارشد، سابق وزراء ایچ۔ آنجنیا، سوم شیکھر سمیت دیگر معززین موجود تھے۔اس موقع پر ڈاکٹر امبیڈکر اسپورتھی سودھا کیلئے سنگ بنیاد بھی رکھا گیا۔
وزیر اعلیٰ سدارامیا اور دیگر نے ودھان سودھا کے روبرو ڈاکٹر بی۔ آر۔ امبیڈکر کے 134 ویں یومِ پیدائش کے موقع ، تقریب میں نائب وزیر اعلیٰ ڈی۔ کے۔ شیوکمار، وزیر ڈاکٹر جی پرمیشور ،ڈاکٹر ایچ۔ سی۔ مہادیوپا، اور دیگر معززین موجود تھے۔