Veteran Kannada Actor Bank Janardhan Passes Away at 76کنڑ کے سینئر اداکار بینک جناردھن کا چل بسے

معروف کنڑ اداکار بینک جناردھن چل بسے ، فلم و ٹی وی دنیا میں چھاپ چھوڑنے والے اداکار کو خراج عقیدت 

بینگلور 14 اپریل (حقیقت ٹائمز)

کنڑ فلمی صنعت کے معروف اور سینئر معاون اداکار بینک جناردھن آج (عمر 76 سال) بینگلور کے ایک نجی اسپتال میں انتقال کر گئے۔ وہ گزشتہ کئی دنوں سے علیل تھے اور علاج کے دوران علی الصبح انہوں نے آخری سانس لی۔ان کی رہائش گاہ، سلطان پالیا میں ان کا جسد خاکی آخری دیدار کے لیے رکھا گیا تھا، جہاں بڑی تعداد میں مداح اور فلمی دنیا کی شخصیات نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ بینک جناردھن معاون کرداروں میں اپنی فطری اداکاری کے لیے مشہور تھے۔ انہوں نے تقریباً 500 سے زائد فلموں میں اداکاری کی ہے۔ صرف فلم ہی نہیں بلکہ ٹیلی ویژن اور اسٹیج ڈراموں میں بھی انہوں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔1980 اور 1990 کی دہائی میں وہ کنڑ فلمی صنعت کے مقبول مزاحیہ اداکاروں میں شمار کیے جاتے تھے۔ انہوں نے معروف فلموں جیسے "شھ"، "ترلے ننماگا"، "بیلّیئپا بنگارپا"، "گنیش سبرامنیا" اور "کورو" میں یادگار کردار ادا کیے۔ ٹی وی سیریلز جیسے "مانگلیا"، "روبو فیملی"، "پاپا پانڈو"، اور "جوکالی" میں بھی ان کی اداکاری کو خوب سراہا گیا۔بینک جناردھن کی رحلت سے کنڑ فلم انڈسٹری ایک باصلاحیت اداکار سے محروم ہو گئی ہے، جنہوں نے اپنی اداکاری سے ناظرین کے دلوں میں خاص مقام بنایا تھا۔