پہلگام حملے کے خلاف انجمن اسلام نرگند کی جانب سے وزیراعظم کو یادداشت پیش
نرگند، 2 مئی (حقیقت ٹائمز)
کشمیر کے پہلگام میں پیش آئے دہشت گردانہ حملے میں کرناٹک کے تین باشندوں سمیت 26 بے گناہ افراد کی ہلاکت پر انجمن اسلام نرگند نے شدید مذمت کا اظہار کرتے ہوئے آج تحصیلدار کے توسط سے وزیراعظم ہند کو ایک یادداشت پیش کی۔یادداشت میں مطالبہ کیا گیا کہ انسانیت سوز اس حملے میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔انجمن نے کہا کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب یا قوم نہیں ہوتی، اور ملک کے تمام امن پسند شہریوں کو مل کر اس کی مخالفت کرنی چاہیے۔اس موقع پر صدر انجمن آئی پی چندو نوار، سکریٹری عبدالصاب مُلّا، امجد احمد قاضی، مولانا ظہیر احمد قاضی، امام نداف، ایم ایم قاضی،اللہ بخش شمسی حضرت علی ملا و دیگر موجود تھے۔