اقلیتی امیدواروں کے لیے پولیس سب انسپکٹر بننے کا سنہری موقع
محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے مفت رہائشی تربیتی اسکیم، آن لائن درخواستیں طلب
بنگلورو، 10 مئی (حقیقت ٹائمز)
محکمہ اقلیتی فلاح و بہبود نے مذہبی اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے لیے پولیس سب انسپکٹر (PSI) کے عہدے پر تقرری کے مقصد سے پری ایگزامینیشن رہائشی تربیت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت ریاست کے مسلم، عیسائی، جین، بدھ، سکھ اور پارسی نوجوان مرد و خواتین امیدواروں کو مفت تربیت دی جائے گی، جس سے وہ کرناٹک پولیس PSI تقرری امتحانات میں مؤثر انداز میں شرکت کر سکیں۔محکمہ نے اہل امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔ درخواست دہندگان کو چاہیے کہ وہ سیوا سندھو پورٹل
(https://sevasindhu.karnataka.gov.in/Sevasindhu/DepartmentServices)
پر جا کر درخواست جمع کریں۔ یہ سہولت 10 مئی سے دستیاب ہے، جب کہ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 23 مئی 2025 مقرر کی گئی ہے۔
اہلیت کیلئے امیدوار ریاست کرناٹک کا مستقل باشندہ ہو۔مذہبی اقلیتوں میں شامل کسی بھی برادری (مسلمان، عیسائی، جین، بدھ، سکھ، پارسی) سے تعلق رکھتا ہو۔کسی تسلیم شدہ یونیورسٹی سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کی ہو۔امیدوار کی عمر 21 سے 30 سال کے درمیان ہو (آخری تاریخ کے لحاظ سے)،اورامیدوار کسی بھی مرکزی یا ریاستی سرکاری ملازمت میں ملازم نہ ہو۔
جسمانی معیارات(PSI تقرری کے لیے)
مرد: قد کم از کم 168 سینٹی میٹر، وزن 50 کلوگرام، سینہ 76 سینٹی میٹر
خواتین: قد کم از کم 157 سینٹی میٹر، وزن 45 کلوگرام
رہائشی ترتیب بیلگاوی اور میسور دی جائے گی۔امیدواروں کا انتخاب گریجویشن میں حاصل کردہ نمبروں کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ تربیت کے دوران رہائش، طعام اور تعلیمی مواد حکومت کی جانب سے فراہم کیا جائے گا۔درخواست دہندگان مکمل رہنمائی اور اور مزید جانکاری کے لیے اقلیتی ڈائریکٹروٹ کی ویب سائٹ
https://dom.karnataka.gov.in
پر جائیں یا اپنے ضلعی مائنارٹیز افسر سے رابطہ کریں۔
مزید معلومات کے لیے ہیلپ لائن نمبر: 8277799990 پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ یہ اطلاع اقلیتی ڈائریکٹروٹ کے ڈائریکٹر نے ڈی ہے۔یہ اسکیم ان اقلیتی امیدواروں کے لیے ایک بہترین موقع ہے جو پولیس محکمے میں عزت و وقار کی نوکری کے خواہاں ہیں۔ خواہش مند امیدوار جلد از جلد درخواست دے کر اس سے فائدہ اٹھائیں۔