Special Prayers Held in Nargund to Honour Soldiers of Operation Sindoor نرگند میں فوج کے لیے دعائیہ اجتماع
byAdministrator-
آپریشن سندور کے فوجیوں کی حمایت میں نرگند میں دعائیہ اجتماع اور اظہارِ یکجہتی
نرگند، 9 مئی (حقیقت ٹائمز)
پہلگام حملے کے ردعمل میں ہندوستانی افواج کی جانب سے ہونے والے "آپریشن سندور" کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے آج جمعہ کے روز نرگند کی شاہی فتح مسجد میں خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ملک کے فخر، بہادری کی علامت تینوں افواج کے جانباز سپاہیوں کے لیے دعائیں کی گئیں اور ترنگا جھنڈا لہرا کر ان کی قربانیوں کو سلام پیش کیا گیا۔نماز جمعہ کے بعد اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہندوستانی فوج نے پاکستان کے 9 اہم دہشت گرد ٹھکانوں پر کاری ضرب لگا کر نہ صرف دراندازی کو روکا بلکہ ملک کے دفاع میں غیر معمولی شجاعت کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس موقع پر شاہی فتح مسجد کے امام مولانا اعظم سرقاضی، انجمنِ اسلام کے صدر آئی پی چندونور، رکن امجد احمد قاضی، معروف دینی رہنما ظہیر احمد قاضی، محی الدین بیگ مُلا، امام صاحب نداف، بابا جان مُلا، مابو صاحب قلعہ دار، ایم ایم قاضی، اللہ بخش شمسی، حضرت علی ملاناور سمیت کئی دیگر مذہبی و سماجی شخصیات موجود تھیں۔اجتماع کے دوران عوام میں جذبۂ حب الوطنی اور افواج کے ساتھ یکجہتی کا نمایاں مظاہرہ دیکھنے کو ملا۔